کراچی(این این آئی)پی آئی اے ۔ اب تک کی سب سے بُری خبر آگئی،پی آئی اے کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہوگئے ،قومی ایئر لائن پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اورملازمین ماہانہ تنخواہوں کیلئے دشواری کا سامنا کررہے ہیں۔لاجواب ائیرلائن کا لاجواب خزانہ بھی خالی ہونے لگا ،پہلے پہل تو سبکدوش ملازمین پینشن ملنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ اب پی آئی اے کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 6ماہ میں ایئرلائن کو ساڑھے 4ارب روپے کانقصان ہوچکا ہے جبکہ کیبن اورکاک پٹ کروکوانٹرنیشنل اورآوٹ اسٹیشن الاونس بھی ادانہیں کیا جارہا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی 34 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادانہیں کیئے گئے ہیں ۔اب بھی ایئرپورٹ چارجزکی مدمیں اربوں روپے کے واجبات باقی ہیں۔ مختلف کمپنیوں نے واجبات کی ادائیگی کیلئے پی آئی اے پربھی دبا ڈالنا شروع کردیا ہے۔