جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی تحریک کا مقابلہ،ن لیگ نے پشاورمیں بڑا چیلنج دیدیا

datetime 5  اگست‬‮  2016 |

صوابی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبر پختونخوا نے سات اگست کو پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان اور صوبائی حکومت کی جانب سے پانامہ لیکس کی آڑ میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کے رد عمل کے طور پر سات اگست کی سہ پہر تین بجے پشاور میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کر نے کا اعلان کردیا ۔اس فیصلے کا اعلان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے جلسہ پشاور کے تیاریوں کے حوالے سے ضلعی نائب صدر حاجی جاوید کے حجرہ موضع شاہ منصور صوابی میں پارٹی کارکنوں کے اجلا س سے خطاب کے دوران کیا ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کے علاوہ ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان ، صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ، تحصیل صدر ملک عبدالا حد ، جنرل سیکرٹری ربنواز خان ، حاجی نواب زادہ خان ، حاجی درویش خان ، نیاز ولی شاہ ، حاجی سلطان عارف اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جس طرح عمران خان کا دھرنہ اور احتجاجی جلسے ناکام ہو چکے ہیں اسی طرح پانامہ لیکس کے آڑ میں ان کا احتجاج بُری طرح ناکام ہو گا عوام ان کے عزائم جان چکے ہیں 2018کے انتخابات میں ملک کے عوام آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی طرح شکست سے دوچار کر دینگے انہوں نے کہا کہ چیر مین عمران خان عوام کا وقت ضائع کر نے کی بجائے 2018کے انتخابات کا انتظار کریں اگر اس نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پانچ سالہ دور اقتدار کے دوران عوام کے صحیح معنوں میں خدمت کر کے کارکر دگی دکھائی تو عوام ان کے حق میں فیصلہ دینگے اگر وہ صوبے کی تر قی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہ کر سکے تو عوام ووٹ کے ذریعے عمران خان کو مسترد کر دینگے لہٰذا عمران خان مزید احتجاجوں اور دھرنوں میں وقت ضائع کر نے کی بجائے عوامی عدالت کا سامنا کریں اور عوام کے فیصلے کا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ سات اگست کو صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی پانامہ لیکس کے آڑ میں جو احتجاج کرئے گی اس کی رد عمل پر پاکستان مسلم لیگ ن اسی دن اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرئے گی سات اگست کی سہ پہر تین بجے پشاور میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بھر پور ریلی ہو گی جس میں لاکھوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان بھر پور انداز میں شرکت کر کے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ سیاست ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ عبادت کے طور پر کر رہے ہیں صوابی کے عوام نے ہمیشہ مجھے جو محبت دی ہے اس عزت کی بدولت میری محبت بھی صوابی ہی کے عوام کے ساتھ ہے بلکہ صوابی میرا دوسرا گھر ہے انہوں نے کہا کہ وفاق سے فنڈز ملتے ہی صوابی بھر میں گیس اور بجلی کے مزید منصوبوں پر عملی کام کاآغاز کیا جائیگا انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سات اگست کے ریلی میں بھر پور شرکت کو یقینی بنا کر عمران خان کی سازشیں ناکام بنا دیں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں مسلم لیگ (ن) ہی کلین سوئپ کرئے گی اور عوام پی ٹی آئی کا بسترہ گول کر دینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…