پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کیخلاف بہت بڑی سازش کی جا رہی ہے۔۔ وفاقی وزیر نے سنگین ترین الزامات عائد کر دیئے

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے تحریک انصاف پر سنگین ترین الزامات عائد کر دیئے۔عبد القادر بلوچ نے کہاہے کہ ملک دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ، دھرنے سی پیک کو روکنے کیلئے ایک بڑی سازش ہے سی پیک کے تحت 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے معیشت ترقی کر یگی پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ پروگرام کے تحت امداد روکنا امریکہ کے حق میں اچھا نہیں ہو گا۔ جمعہ کو میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی ہے ہماری سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حقائق سے ہٹ کر ڈو مور کا مطالبہ درست نہیں پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈپروگرام کے تحت امداد بند کرنا امریکہ کے حق میں بھی اچھا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے ملک میں بہتر روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملکی معیشت ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ، دھرنے سی پیک کو روکنے کیلئے ایک بڑی سازش ہے۔ حکومت نے کہاہے کہ ہم پانامہ کے حوالے سے ہر فورم پر جانے کیلئے تیار ہیں ایک الزام لے کر ترقی کا راستہ روکنا درست نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…