منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کا ایسا کارنامہ کہ چینی بھی حیران ، داد دینے پر مجبور ہو گئے

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر منصوبے پر کام کی رفتار اورمعیار کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں خصوصاً توانائی پراجیکٹس کی تکمیل کے حوالے سے سابق دورحکومت اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ دور کا مدلل انداز میں موازنہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے احتجاج اورمنفی سیاست کرنیوالوں کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیااوران پر کڑی تنقید کی اورکہا کہ ان کو ملک و قوم کی ترقی کیلئے منفی سیاست کو ترک کردینا چاہیے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے تو اپوزیشن کو بھی مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرف کیے جارہے ہیں 11ارب ڈالر کے منصوبے سندھ جبکہ ساڑھے چھ ارب ڈالر کے منصوبے پنجاب میں لگائے جارہے ہیں،اس لئے غلط اعداد و شمار دے کر قوم کو گمراہ کرنا عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہے ۔
اپوزیشن دھرنوں اور احتجاج سے ملک میں تیزرفتار معاشی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتی ہے جو سراسر ملک کے 20کروڑ عوام پر ظلم کے مترادف ہے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں ملکر ہی اسے مضبوط بنانا ہے ۔ توانائی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام پر چین کے عوام اور حکام بھی حیران ہیں اور یہ چینی کمپنیوں کے باہمی تعاون کے بدولت ہی ممکن ہوا ہے ۔چین کے قومی ادارہ توانائی کے نائب منتظم لی فزوگ نے پنجاب کی تیزرفتار ترقی کو سراہااورکہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں منصوبوں کو جس تیزرفتاری سے مکمل کیاجارہا ہے وہ لائق تحسین ہے اور چین میں بھی اب ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کی اصطلاح عام ہوچکی ہے ،جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…