پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

15اگست کو ہر حال میں یہ کام کروں گا ملک ریاض نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھریہ ٹاؤن کے چیئرمین اور پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے 15 اگست کو کراچی مین بحریہ ٹاؤن کے ممبران کی قرعہ اندازی کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک ریاض نے جاری وڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پر عزم ہیں کہ جلد تمام ممبران کو مقررہ وقت پر جائیدادیں دے دی جائیں گی جس کیلئے کراچی میں کام پوری رفتار سے جاری ہے ۔ ملک ریاض نے بحریہ تاؤن کراچی کے ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں آج لاکھوں ممبران کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ الحمد للہ! کراچی کے اس نئے جدید ترین شہر کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔ ملک ریاض نے کہا کہ یہ سب اللہ کے فضل اور محنت کشوں کی محنت اور پروفیشنلز کی مہارت سے ممکن ہوا ہے۔
ملک ریاض نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی مدد سے ایسے علاقے میں جہاں ہیروئن کی منڈیاں سجتی تھیں اور اسلحہ بیچا جاتا تھا وہاں ان کے منصوبے سے پورے پاکستان میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ صرف دو سال کے قلیل عرصے میں بھریہ تاؤن میں سینکروں خاندان جدید طرز تعمیر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دنیا کی تیسری بڑی مسجد ، انٹرنیشنل تھیم پارک، انٹرنیشنل نائٹ سفاری، 50 ہزار لوگوں کا سٹیڈیم ، 36 ہولز کا گالف کورس،5 سٹار ہوٹل ، سنیما ، یونیورسٹیز ، کالجز ، سکولز اور سعودی جرمن ہسپتال جو دنیا کا جدید ترین ہسپتال سسٹم جیسے شاندار منصوبے بحریہ ٹاؤن کو پوری دنیا میں ممتاز بناتے ہیں۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ تاؤن کراچی سے وابستہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد ممبران ہمارے لئے انتہائی معزز ہیں ۔
بحریہ ٹاؤن کراچی کے ملازمین، ان کے زیر کفالت تمام لوگ، تمام سرمایہ کاروں، محنت کشوں اور سٹیٹ ہولڈرز کو 100 فیصد یقین دلاتا ہوں کہ بحریہ ٹاؤن نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔ ملک ریاض نے کہا کہ میرے بہن بھائیوں بحریہ ٹاؤن کراچی ہر پلاٹ ،ہر مکان ،ہر فلیٹ اور ہر دکان وقت کے مقررہ پر اپنے معزز ممبران کو دے گا ۔اس وقت بحریہ ٹاؤن کراچی میں تعمیراتی سرگرمیاں ہزاروں ایکڑ پر مشتمل وسیع و عریض رقبے پر پوری رفتارسے جاری ہیں۔ملک ریاض نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کو بحریہ ٹاؤن کراچی کے باقی ممبران کے نمبروں کی قرعہ اندازی ہو گی جن ممبران کو نمبر نہیں ملے انہیں انشاء اللہ 15اگست کی شام تک نمبر مل جائیں گے ۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی اور پاکستان کی ترقی کا سفر انشاء اللہ تعالیٰ اسی رفتار سے جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…