پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ہدایت کی ہے کہ پشاور کو محفوظ اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے مناسب منصوبہ بندی ، تصوراتی خاکے کی تیاری اور اسے عملی شکل دینے کیلئے تیز تر بنیادوں پر کام کیا جائے اوراس کا دائرہ کار پشاور سمیت نوشہرہ، مردان ،چارسدہ ، صوابی اور دہشت گردی سے متاثرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے ۔وہ چیف منسٹرسیکرٹریٹ پشاور میں سیف؍ سمارٹ سٹی پشاور پراجیکٹ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔چیف سیکرٹری امجد علی خان،صاحبزادہ سعید، رضی سید، موٹر ولا سلوشن کے کنٹری منیجر میاں سعد الدین،سیلز ڈائریکٹر سمیع سید،کیپچر مینجر اور انجینئرنگ مینجر بابر سلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس علاقے کو تحفظ اور سیکیورٹی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔ہماری حکومت نے پہلے ہی صوبے کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
یہ ترقی پہلے فکری نظر سے دیکھی گئی اور پھر اسے اجتماعی فیصلہ سازی کے ذریعے عملی شکل دی گئی۔اس وژن کے مختلف پہلو ہیں۔بعض اقتصادی شعبے میں اور بعض دیگر اصلاحات اور تعلیم کے شعبوں میں ہیں اور ہماری اولین خواہش مستقل امن کے ذریعے تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا حصول ہے۔
جلاس میں زیر بحث اجتماعی تحفظ اور سیکیورٹی کے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت منفی رجحانات کو پس پشت ڈال کر اچھی طرز حکمرانی،شفافیت اور تمام سرکاری اداروں میں احتساب کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ اچھی طرز حکمرانی ،شفافیت اور احتساب کی یہ درخشاں روایات آئندہ نسلوں کے لئے ہماری حکومت کا ایک قیمتی ورثہ ثابت ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ نے نشاندہی کی کہ ان کی حکومت نے صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں تاکہ صوبے کو خود کفالت کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکے۔یہ مختلف اقدامات کے ذریعے صوبے کی مالیاتی اساس کو توسیع دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ہم صوبے کیلئے زیادہ مربوط،محفوظ اور سلامتی کا جال بچھا دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر پراجیکٹ سیف؍سمارٹ سٹی پشاور کیلئے صاحبزادہ سعید کو بطور فوکل پرسن نامزد کر دیا۔قبل ازیں موٹر ولاسلوشنزکی جانب سے گریٹر سیف؍سمارٹ سٹی پراجیکٹ سے متعلق ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیاکہ عظیم وادئ پشاور کیلئے ایک سیف؍سمارٹ سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کی جائے جس کو مستقبل میں پورے خطے اور علاقے تک توسیع دی جاسکے اور اس کو کم ازکم وقت میں تیز رفتاری سے شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے لائحہ عمل وضع کیاجائے۔
وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے عوام کیلئے شاندار اعلان کر دیا, منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے



















































