اسلام آباد(آئی این پی )بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے دوران بار باراٹھ اٹھ کر واش روم جاتے رہے ، راج ناتھ سنگھ موبائل فون کے ذریعے کانفرنس کی اندرونی کہانی سے اہم بھارتی شخصیت کو آگاہ کرتے رہے ۔ جمعرات کو سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے انتہائی اہم سیشن کے دوران راج ناتھ سنگھ کانفرنس ہال سے نکل کر واش روم کی طرف جاتے رہے اور تین گھنٹوں کے دوران 6 سے8 مرتبہ انہوں نے واش روم استعمال کیا ۔ ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ واش روم کے بہانے موبائل فون پر کانفرنس کی اندرونی کہانی سے اپنے ملک کی اہم شخصیت کو آگاہ کر رہے تھے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سخت خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ کانفرنس روم سے چپکے سے نکل گئے۔