پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں ایسا پراجیکٹ شروع جس نے چین کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے ریکارڈ توڑ ڈالے

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال میں1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو اس موقع پر منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں چین کے انجینئرز اور ماہرین نے بریفنگ دی۔چین کے قومی ادارہ توانائی (National Energy Administration) کے نائب منتظم ( Vice Administrator) لی فزوگ (Mr. Li Fanrog) ، چینی قونصل جنرل یوبورن ،چینی وفد کے اراکین اورساہیوال کول پاورپلانٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بریفنگ سیشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کول پاورپراجیکٹ پر ایک سال میں 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور 1320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا یہ کارخانہ اگلے سال کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ پر گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں کام شروع ہوا اوراب تک منصوبے پر 60فیصد کام مکمل ہوچکاہے اوریہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔چین سمیت دنیا بھر میں اس سائز کے منصوبے عام طورپر چار سے پانچ برس میں مکمل ہوتے ہیں جبکہ چین میں بھی اس سائز کا پاور پلانٹ3سال سے پہلے مکمل نہیں ہوالیکن ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 23ماہ میں مکمل ہوگاجو پوری دنیا میں نیاریکارڈ قائم کرے گااور اس منصوبے نے چین کاریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔یہ منصوبہ پاکستان کے غریب عوام کا منصوبہ ہے،یہ منصوبہ ہر محنت کش،مزدور،افسر،جج،جرنیل،پولیس،اساتذہ،ڈاکٹرزاورسب کامنصوبہ ہے۔ بلاشبہ یہ چین کی کمپنیوں اورپنجاب حکومت کے مشترکہ تعاون کا نتیجہ ہے کہ اس منصوبے کو انتہائی برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے ۔منصوبے پر دن رات کام کیا جارہا ہے اورمحنت کا ثمر انشاء اللہ اگلے برس کے وسط میں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے پنجاب کے بارے میں بدنیتی کے ساتھ پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ،میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میں بجلی کے منصوبوں کے لئے 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور اس میں سے 11ارب ڈالرسندھ میں توانائی منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ پنجاب میں توانائی کے منصوبوں کے لئے ساڑھے چھ ارب ڈالرخرچ ہورہے ہیں،اسی طرح خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے لیکن ہمیں اس پرخوشی ہے کیونکہ پاور پلانٹ کہیں بھی لگے یہ ہمارا اعزاز ہے اورہمارے لئے باعث مسرت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ساہیوال کول پاورپراجیکٹ شروع کیاگیا تو اس کے بارے میں منفی تصویرپیش کی گئی اورکہا گیا کہ یہ منصوبہ 10برس سے پہلے شروع نہیں ہوسکے گا لیکن میں انہیں زیادہ قصور وار نہیں سمجھتا جنہوں نے یہ پراپیگنڈاکیا کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان کی ماضی کی تاریخ یہی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیلم جہلم ہائیڈروپراجیکٹ سے کہیں بڑا ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈورمنصوبہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کا شکار رہا ہے اوراس طرح ملک کے وسائل کو تباہ کیا گیا۔نیلم جہلم ہائیڈور پراجیکٹ سے 900میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیااورنیلم جہلم کامنصوبہ بھی اس کرپشن کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور نندی پور پاور پراجیکٹ کا موازنہ کام کرنے والوں اور وسائل لوٹنے والوں کا موازنہ ہے۔سابق وفاقی حکومت کے دور میں نندی پور پاور پراجیکٹ کی مشینری تین سال تک کراچی کی بندر گاہ پر خراب ہوتی رہی جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر دھرنوں اور احتجاجوں سے ترقیاتی عمل روکا گیا تو خدانخواستہ یہ پاکستان کیلئے 1971 کی طرح کا سانحہ ہوگا،اس لئے عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا ہاتھ روکیں، ایسا نہ ہو کہ بعد میں ہاتھ ملنے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبے جس تیزی سے لگ رہے ہیں، ان میں احتجاج اور دھرنوں سے رکاوٹ ڈالنا قومی جرم ہوگا۔میری سیاسی پارٹیوں کے اکابرین سے دردمندانہ اپیل ہے کہ خدارا ہوش کے ناخن لیں۔قوموں کو تاریخ میں ایسے مواقع صدیوں میں ایک بارہی ملتے ہیں،اگر اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی ترقی کیلئے سنہری موقع فراہم کیا ہے توخدا کیلئے ملک کی تقدیر کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ حکومت کو اور عوام کو اپنا کام کرنے دیں اورملک ترقی کے جس راستے پر چل پڑا ہے اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں یہ بھی اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ کے کوئی مطالبات یا کوئی مسائل ہیں تو آئین کا راستہ اختیار کریں۔ہم مہذب معاشرے میں رہتے ہیں، پارلیمنٹ جائیں، سپریم کورٹ جائیں یا الیکشن کمیشن جائیں کیونکہ مہذب معاشروں میں اپنے مسائل کے حل کیلئے انہی راستوں کو اپنانا پڑتا ہے ۔ احتجاج اورمنفی سیاست سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام کیا جارہا ہے اورتوانائی کے ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے بجلی کے اندھیرے دور ہوں گے۔ملک کی صنعت،زراعت اورتعلیم اوردیگر شعبوں کے لئے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…