لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر منصوبے پر کام کی رفتار اورمعیار کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں خصوصاً توانائی پراجیکٹس کی تکمیل کے حوالے سے سابق دورحکومت اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ دور کا مدلل انداز میں موازنہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے احتجاج اورمنفی سیاست کرنیوالوں کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیااوران پر کڑی تنقید کی اورکہا کہ ان کو ملک و قوم کی ترقی کیلئے منفی سیاست کو ترک کردینا چاہیے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے تو اپوزیشن کو بھی مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرف کیے جارہے ہیں 11ارب ڈالر کے منصوبے سندھ جبکہ ساڑھے چھ ارب ڈالر کے منصوبے پنجاب میں لگائے جارہے ہیں،اس لئے غلط اعداد و شمار دے کر قوم کو گمراہ کرنا عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہے ۔ اپوزیشن دھرنوں اور احتجاج سے ملک میں تیزرفتار معاشی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتی ہے جو سراسر ملک کے 20کروڑ عوام پر ظلم کے مترادف ہے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں ملکر ہی اسے مضبوط بنانا ہے ۔ توانائی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام پر چین کے عوام اور حکام بھی حیران ہیں اور یہ چینی کمپنیوں کے باہمی تعاون کے بدولت ہی ممکن ہوا ہے ۔چین کے قومی ادارہ توانائی کے نائب منتظم لی فزوگ نے پنجاب کی تیزرفتار ترقی کو سراہااورکہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں منصوبوں کو جس تیزرفتاری سے مکمل کیاجارہا ہے وہ لائق تحسین ہے اور چین میں بھی اب ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کی اصطلاح عام ہوچکی ہے ،جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے ۔
چین میں پاکستان کی ایک نئی اصطلا ح متعارف‘ چینی عوام اور حکام حیران
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































