جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سکاٹ لینڈ سے 6 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا‘ اہم ہدایات جاری

datetime 4  اگست‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے 6رکنی وفدنے سکاٹ لینڈ برطانیہ سے اورنج میٹرو لائنزکی ایمرجنسی اینڈڈزاسٹر تربیت مکمل کر لی اس تربیت سے ریسکیو1122 اور نج میٹرو لائنزپر رونما ہونے والے حادثات و سانحات سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایات پرریسکیو1122کی ٹیم کوٹریننگ کیلئے سکاٹ لینڈ برطانیہ بھیجاگیا یہ انٹر نیشنل ٹریننگ حنظلہ ملک ممبر سکاٹش پارلیمنٹ کے تعاون سے ممکن ہوئی اور یہ تربیت گلاسگو اور لاہور سٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت کے تحت کروائی گئی۔ڈاکٹر احمد رضا(تمغہ امتیاز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر،لاہور سربراہ وفد نے ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء اورتمام ہیڈ کوارٹرزٹیم کو سکاٹش فائر سروس گلاسگو،سکاٹ لینڈ برطانیہ میں 10دن کی میٹروٹرین حادثات اور سانحات کی اکیڈمک، پریکٹیکل اور فرضی مشقوں کے ذریعے تربیت پر بر یفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریسکیو1122 ٹیم شاہد وحید قمرایمرجنسی آفیسر، محمد اعظم ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، نعیم الرحمن ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ، امجد خان فائر ریسکیوراور جہانگیرڈرٹ ریسکیورپرمشتمل تھی۔ریسکیورز نے فیلڈوزٹ کے حوالے سے سکاٹش پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم اور ایمبو لینس سسٹم کا دورہ بھی کیا۔ مزیدبراں ٹیم نے زیر زمین ساخت اور سرنگوں میں آپریشن، انسیڈنٹ کمانڈ کنسیڈیریشن ، خطرات کی تشخیص، خصوصی آلات کی تربیت، بڑے حادثہ/سانحہ سے نبرد آزما ہونے کی موثر منصوبہ بندی ، زیر زمین اسٹیشنز کے دورے، ٹریفک حادثات کو روکنے کی منصوبہ بندی، ہنگامی منصوبہ بندی، اسٹریٹیجک منصوبہ بندی کنٹرول روم اور پیرا میڈیکل پروگرام کے متعلق تربیت حاصل کی۔ڈائریکٹرجنرل بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ٹیم کو اورنج میٹرو لائنزکی ایمرجنسی اینڈڈزاسٹر تربیت کی کامیاب تکمیل پرمبارکباددی اورانہوں نے ہدایت کی کہ ماسٹرٹرینرزجلدازجلدتمام ریسکیورز کی جدید ٹریننگ کیلئے جامع تربیتی کورس ترتیب دیں۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے حنظلہ ملک سکاٹش ممبر پارلیمنٹ کے باہمی رابطے سے ریسکیو1122کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام تر معاونت فراہم کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…