ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان حد سے گزر گئے‘ مریم نواز پر ایسا الزام ‘(ن) لیگ تلملا اٹھی

datetime 4  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پر عوام کے پاس نہ گئے تو حکمران معاملہ کھینچ دیں گے وزیراعظم نوازشریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں، وہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،شریف خاندان جھوٹ بول رہا ہے ، پانامہ پیپرز ہم نے جاری نہیں کئے ، لندن فلیٹس کے متعلق چوہدری نثار سچ بول رہے ہیں جبکہ شریف خاندان کے افراد نے متضاد بیانات دیئے،گر نواز شریف بے قصور ہیں تو ٹی او آرز سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، گرمی میں کنٹینر پر چڑھنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں پروفیشنل فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ایک لیڈر اخلاقی جرات پر حکومت کرتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کسی ملک میں آف شور کمپنی بنانا غیر قانونی نہیں ہے مگر پھر بھی برطانوی وزیر اعظم نے اپنے اثاثے پارلیمنٹ کے سامنے ظاہر کیے اور آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے پانامہ پیپرز میں نام آنے پر استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ پکڑے گئے ہیں۔ اتنی گرمی میں کنٹینر پر چڑھنے کا کوئی شوق نہیں ہے مگر اس لیے کنٹینر پر چڑھنے جارہا ہوں کہ پاکستان بڑی تبدیلی سے تباہی کی طرف جارہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف بے قصور ہیں تو ٹی او آرز سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت نے ایک سال میں 3 ہزار ارب روپے قرضہ لیا ۔ ملک لوٹنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔ نواز شریف نے کسی صورت ٹی او آرز نہیں ماننے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آدھا بجٹ صرف لاہور میں خرچ کیا جارہا ہے اور 200 ارب روپے کی صرف میٹرو ٹرین بنائی جارہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے موٹر وے بنائی ۔ اس میں بھی کرپشن کی ، نواز شریف نے موٹر وے امریکہ سے دوگنے ریٹ میں بنائی گئی اور سارا پیسہ کرپشن کی نذر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپوزیشن کو بلیک میل کر رہے ہیں اور اسمبلی میں کہہ رہے ہیں کہ ہم بھی آپکے بھید کھولیں گے ۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ حکمران ہمیں پیغام دے رہے ہیں کہ ملک ایسا ہی ہے اور آوے کا آوا ہی کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چھوٹو گینگ تھا اور مریم نواز کے تحت موٹو گینگ کام کررہاتھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…