لاہور (ا ین این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا ہے کہ کرپٹ لیگ کا یوم حساب قریب آگیا ہے ،پانامہ لیکس سے حکمرانوں کوراہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے کرپشن اور دھاندلی (ن)لیگ کی پہچان بن چکے ہیں، تحریک احتساب حکمرانوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،پوری قوم ان جھوٹے اور مفاد پرست حکمرانوں کے خلاف صاف اور شفاف احتساب چاہتی ہے ۔گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے پی پی 154 کے رہنما ؤں نعیم الحق ، حضرات خان ، ارمغان صادق ، راشد قادری ، عارف محمودککو ، رانا ثناور ، ارشد خان،شیخ تصور ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ (ن)لیگ کی چوتھی وکٹ گرنے والی ہے اور خواجہ سعدرفیق کی ریل پٹری سے اتر نے والی ہے ،نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا دھاندلی کے خلاف مؤقف ایک بار پھر درست ثابت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، روزانہ بچے اغوا ہورہے ہیں او رحکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن تحریک احتساب کی تحریک کے لیے بھر پور تیاری کریں کرپٹ اشرافیہ کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آگیا ہے ، عوام اپنے حقوق کے لیے جمہوریت کے نام پر شاہی نظام مسلط کرنے والو ں کے خلاف سڑکوں پر نکل کرحق اور سچ کا ساتھ دیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































