جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

این اے 125 کافیصلہ،عمران خان کی تحریک،حکومت کیلئے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)این اے 125 کافیصلہ،عمران خان کی تحریک،حکومت کیلئے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا،این اے 125 میں تقریباے ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کو غیر تصدیق شدہ قراردینے کا فیصلہ حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا، عمران خان کو اس فیصلے کے بعد مزید آسانی ہوگی،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی، تقریباً ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کو انگوٹھے کا نشان موجود نہ ہونے پر غیرتصدیق شدہ قرار دے دیا گیا۔ووٹوں کی تصدیق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کی اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ این اے 125 میں ڈالے گئے 2لاکھ 14ہزار 134ووٹوں میں سے صرف 57ہزار 98ووٹ درست قرار پائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 49ہزار 139ووٹوں پر انگوٹھے کے نشان واضح نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تصدیق نہ ہو سکی تاہم انگوٹھے کے نشان واضح نہ ہونے والے ووٹوں پر درج شناختی کارڈ نمبر کو درست قرار دیا گیا فورنزک رپورٹ کے مطابق7ہزار 892ووٹوں کی مختلف وجوہات کی بناء پر تصدیق نہیں ہو سکی،ان میں سے 3ہزار 998 ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر غلط تھے ٗ ایک ہزار 917ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر ہی نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق حلقے میں 184ووٹ دوسرے حلقوں کے ووٹرز نے ڈالے ٗ 398شناختی کارڈز پر ایک سے زائد مرتبہ ووٹ ڈالے گئے۔واضح رہے کہ تقریباً 6 ماہ قبل سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے حلقے این اے125 میں ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دیا تھا عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے۔125 میں ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی نادرا سے تصدیق کروا کے تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھاجسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے تھے کہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے تو جیتنے والے امیدوار کو اس کی سزا کیسے دی جا سکتی ہے؟اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامد خان نے حلقہ این اے 125 سے کامیاب ہونے والے (ن )لیگ کے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انتخابی عذرداری دائرکی تھی۔الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 155 میں انتخابی دھاندلی ثابت ہونے پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا تھا تاہم خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھاسپریم کورٹ نے لاہور کے حلقے این اے 125 اور پی پی 155 میں دوبارہ انتخابات سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دونوں حلقوں میں ضمنی انتخاب سے روک دیا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…