جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ماں کو بچوں کے ساتھ محبت کرنامہنگا پڑ گیا، سسرالیوں کا ایسا اقدام کہ جان کر آپ بھی خون کے آنسو رو پڑیں گے

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حافظ آباد میں بچوں کو پہلے کھانا دینے کے معمولی جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو تیل چھڑک کر آ گ لگا دی،موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی ،مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی،پولیس تھانہ سٹی نے مقتولہ کی ساس اور نند کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ڈھوڈال آزاد کشمیر کی رہائشی ثوبیہ بی بی کی پندرہ سال قبل حافظ آباد کے علاقہ کشمیر نگر میں جاوید اقبال نامی شخص سے پندرہ سال قبل شادی ہوئی،ثوبیہ تین بچوں کی ماں اور اس کا خاوند رکشہ ڈرائیور ہے دو روز قبل ثوبیہ بی بی کا اپنی ساس اور نند سے جھگڑا ہوا جس پر مبینہ طور پر اس کی ساس سلیم اختر اور نند زہرہ بی بی نے اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔
ثوبیہ بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ثوبیہ نے مرنے سے پہلے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا کہ اسے اسکی ساس اور نند نے آگ لگائی ہے۔ مقتولہ کی والدہ اور دیگر رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ بچوں کو پہلے کھانے دینے پر اسکی ساس اور نند نے اسے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس پر تیل چھڑ ک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور ہسپتال میں دو روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی پولیس تھانہ سٹی نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر ملزمان اختر بی بی اور زہرہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او علی اکبر چٹھہ کے مطابق مقدمہ میں شامل دونوں خواتین سے واقعہ کی انکوائری کی جارہی ہے اور اس واقعہ کی ہر لحاظ سے میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے۔مقتولہ ثوبیہ کی لاش پوسٹمارٹم اور ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…