اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اب پاکستان بنے گا دبئی کا نعرہ ہوا پرانا ، پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد ،ایک اور دوست ملک کے ساتھ ایسا منصوبہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذ یر نے کہا ہے کہ پاک چائنہ کوریڈور کے بعد ’’پا ک ترکی کوریڈور‘‘ ن لیگ کی حکومت کا ایک اور بہت بڑا کارنامہ ہے ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سخت محنت اور کوششوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،کوئی جتنے چاہے احتجاج کرے جن کے پاس کوئی عوامی پروگرام نہ ہوں ان کے سیاسی مستقبل کو تاریک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،ان کی عوام میں پذیرائی نہ پہلے تھے اور نہ اب ہے۔گذشتہ روز لاہور پارٹی کے مرکزی دفتر میں سائلین اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایک پر امن ملک بن چکا ہے 2018ء کے ا?خر تک پاک چائنہ کوریڈور مکمل ہو جائے گا، اور پاکستان خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاک چائنا کوریڈور کے بعد پاک ترکی کوریڈور عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام ان کے کھوکھلے نعروں کے دھوکے میں آنے والے نہیں وہ باشعور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مینڈک ببرسات کے موسم میں باہر نکلتے ہیں اور مختلف قسم کی آوازیں نکال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…