جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

مراد علی شاہ کارنگ خادم اعلیٰ پر بھی چڑھ گیا ، اچانک ایسا اقدام کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

datetime 31  جولائی  2016 |

لاہور(آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اتوار کو جنرل ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بغیر کسی پیشگی اطلاع ہسپتال پہنچے اور مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ہسپتال میں ادویات تو مل رہی ہیں لیکن صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں جبکہ آپریشن کیلئے تاریخ بھی تاخیر سے ملتی ہے،بعض مریضوں اوران کے لواحقین نے وزیراعلیٰ سے مالی امداد کی درخواست کی،جس پر وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی غریب مریضوں اوران کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیااوراس ضمن میں انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف واش رومزکا معائنہ کیا اور واش رومز کی خراب حالت اور صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہارکیا اوروارڈزمیں بھی صفائی تسلی بخش نہ ہونے اوربیڈ شیٹس پر دھبے موجود ہونے پرہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی ہمارا نصف ایمان ہے لیکن کس قدر افسوس کی بات ہے کہ واش رومز اور وارڈز میں صفائی کے انتظامات غیر تسلی بخش ہیں ،حتیٰ کے واش رومز میں صابن بھی موجود نہیں۔ضلع کے انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہسپتالوں کے دورے کر کے وہاں صورتحال کا جائزہ لیں اوراس ضمن میں بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کی دیواروں کی خراب حالت اوربجلی کے کھلے سوئچ بورڈ دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی جبکہ ڈیوٹی پر موجوداے ایم ایس اوربعض ڈیوٹی ڈاکٹر ز کے گاؤن نہ پہننے پر برہمی کا اظہار کیا اورکہا کہ واضح ہدایت کے باوجود ڈاکٹرز کاگاؤن پہن کر ڈیوٹی ادا نہ کرنا افسوسناک امر ہے ۔ ڈاکٹروں کا گاؤن پہننا ڈسپلن کا تقاضا ہے کیونکہ عام مریض کو کس طرح علم ہوگا کہ یہ ڈاکٹر ز ہیں یا کوئی اور شخص ،لہٰذا آئند ڈاکٹروں کے گاؤن پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے ۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز کو بھی ہدایات دیں کہ وہ گاؤن پہن کر فرائض سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے دورے کے دورا ن کم وسیلہ مریضوں کے علاج معالجے اور مالی امداد کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں واش رومز کی غیر معیاری تعمیر اوردیواروں کی خستہ حالی کی انکوائری کا حکم دے دیا ۔وزیراعلیٰ نے بعض مریضوں کی جانب سے علاج معالجے خصوصاً آپریشن میں تاخیر کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لوڈ اوردستیاب ہیومن ریسورس کا تجزیہ کراکر رپورٹ پیش کی جائے ۔وزیراعلیٰ کے اچانک دورے کے دوران پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل انسٹیٹوٹ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اورہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرکیپٹن (ر)نیاز احمد بھی موجود نہ تھے ، تاہم بعد میں وہ ہسپتال پہنچ گئے ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور صفائی کے ناقص انتظامات پر پرنسپل اورایم ایس کی سرزنش کی اور انہیں صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ باقاعدگی سے وارڈز کے راؤنڈ کریں اور خود صورتحال کا جائزہ لیں تو حالات یہ نہ ہوتے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال غریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بنائے گئے ہیں اوران غریب مریضوں کا بھی معیاری طبی سہولتوں پر پورا حق ہے ۔ان ہسپتالوں کو انسانوں نے استعمال کرنا ہے حیوانوں نے نہیں، اس لئے ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال اور علاج معالجے کی سہولتوں کو ہر صورت بہتربنانا ہوگااوراس ضمن میں پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے وسائل مریضوں پر خرچ کرنے کیلئے دےئے ہیں اور یہ ہر صورت مریضوں پر خرچ ہونے چاہئیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ علاج معالجے کیلئے آنے والے مریض کیا انسان نہیں اوران کا بھی معیاری طبی سہولتوں پر اتنا ہی حق ہے جتنا کے آپ کا ۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے وسائل کسی صورت ضائع نہیں ہونے دوں گا اور یہی وجہ ہے کہ میں خود ہسپتالوں میں جا کر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لے رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ افسوس کا امر ہے کہ ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو وہ سہولتیں میسر نہیں جو ملنی چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیر علاج ریڈیو وٹی وی آرٹسٹ لیاقت علی کی بیٹی کی درخواست پر ان کے والد کے علاج معالجے کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کیں اور خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ دورے کے دوران مریضوں اوران کے لواحقین کے علاوہ دیگر افرادنے بھی وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…