بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد، ملک بھر کی بڑی مذہبی جماعتوں نے بڑے اقدام کا فیصلہ کر لیا

datetime 31  جولائی  2016 |

لاہور(آئی این پی)جماعۃالدعوۃ پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمدکیخلاف3اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، کوئٹہ، پشاور اور مظفر آباد سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں ا حتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مختلف شہروں و علاقوں میں ہونیو الے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و کشمیری قیادت خطاب کرے گی۔جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت سرکار مہلک ہتھیاروں کے ذریعہ کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور پاکستانی حکمران راجناتھ جیسے کشمیریوں کے قاتل کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ہندوستانی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد کیخلاف پاکستانی قوم شدید احتجاج کرے گی۔جماعۃالدعوۃ کی طر ف سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 3اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جاسکے کہ حکمرانوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں لیکن پاکستانی عوام کی کوئی مجبوری نہیں ہے اور وہ ظلم و بربریت کا شکار کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نریندر مودی کی سرپرستی میں پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں سے کشمیریوں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہے۔ سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی ختم ہو چکی ۔ معصوم بچے، عورتیں اور نوجوان ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے حوالہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ بھارتی فوج ہسپتالوں میں گھس کر مریضوں پر تشدد اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کر رہی ہے۔ کشمیر میں غذائی قلت بھی شدید ہو چکی ۔ نہتے کشمیری بچوں کیلئے دودھ کا ایک ڈبہ حاصل کرنے کیلئے کرفیو کی خلاف ورزیاں کر رہے اور اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ ان حالات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کا سن کر پوری کشمیری وپاکستانی قوم میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی کے لیڈراوربھارتی وزیر داخلہ کے ہاتھ ہزاروں کشمیری مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔کشمیریوں کے اصل وکیل پاکستان کی جانب سے راجناتھ سنگھ کو پروٹوکول دینا اور استقبال کرنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ سارک تنظیم بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف بنائی گئی تھی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج مودی سرکار کی دہشت گردی روکنے کیلئے اس تنظیم کا کوئی کردار نظر نہیں آتا بلکہ سارک ممالک کے اس فورم پر بھارت سرگرم کردار ادا کرتا دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ راجناتھ سنگھ کے مقبوضہ کشمیر کادورہ کرنے پر کشمیریوں نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا۔ پاکستانی حکمرانوں کو بھی چاہیے تھا کہ وہ اس سلسلہ میں کشمیریوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے اورانڈیا پر واضح کیا جاتا کہ ایسے حالات میں کہ جب بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے راجناتھ کے پاکستان آنے سے کشمیریوں و پاکستانی قوم کے جذبات بھڑکیں گے اور حکومت پاکستان مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں نظر انداز کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کا خون ہمیں پکار رہا ہے۔کشمیری مائیں ،بہنیں،بیٹیاں ہمیں مدد کیلئے دہائیاں دے رہی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے بڑے فیصلے کئے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…