ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نہ جانے ان کی خوشیوں کس کی نظر لگی، شادی والا گھر قبرستان میں تبدیل، ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی ایک بس سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت26 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور تین افراد زخمی ہیں۔پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، چونکہ یہ علاقہ انتہائی دور افتادہ ہے اس لیے وہاں رابطہ نہیں ہو رہا۔تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہیں جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یہ واقعہ لنڈی کوتل کے پسماندہ علاقے زخہ خیل میں پیش آیا۔اہلکاروں نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد اچانک سیلابی ریلہ آیا جس میں ایک بس بہہ گئی۔ان کے مطابق پک اپ گاڑی میں باراتی بیٹھے تھے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔انتظامی اہلکاروں نے بتایا کہ اعلی حکام اور دیگر عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر گذشتہ ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے شدید بارشیں ہوئی تھیں جن میں مکانات کے منہدم ہونے اور سیلابی ریلوں میں کم سے کم بچوں اور خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یہ واقعات ایبٹ آباد اور دیر کے علاقوں میں پیش آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…