بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر میں انقلاب، وی آئی پی پروٹوکول کا خاتمہ ، بڑا اقدام اٹھا لیاگیا

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وی آئی پی پروٹوکول ختم کرنے کا پہلا قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعلی ہاؤس کے باہر تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے اور وزیر اعلی ہاؤس کے باہر وی آئی پی پروٹوکول کیلئے لگائی گئی رکاوٹیں ختم کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس کے باہر تمام کنٹینر اور رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں اور پی آئی ڈی سی ہاؤس سے کلفٹن جانے والی شاہراہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیا گیا ہے، اس طرح وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کا وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف یہ پہلا قد م ہوگا۔اس سے قبل سندھ کے نئے وزیر اعلی سید مرادعلی شاہ نے وزیر اعلی ہاؤس پہنچ کراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، نومنتخب وزیر اعلی کی سی ایم ہاؤس آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ مراد علی شاہ کا سی ایم ہاؤس اسٹاف نے استقبال کیا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پہلا اجلاس سیکریٹریز کے ساتھ ہوا، اجلاس میں سندھ کے نئے وزیراعلی نے کہا کہ اچھی حکمرانی قائم کرنا میرا مشن ہے، تمام کام قانون کے مطابق ہونے چاہئے، رائٹ مین فار رائٹ جاب میری پالیسی ہے اور میرٹ کے علاوہ کچھ نہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں اور سب کو میرابھرپور ساتھ دینا ہے ۔سیکریٹریز میرے بازو ہیں اور انھیں حکومت کے کام کو آگے بڑھانا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ نے گذشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف ہیں اور وہ کم پروٹوکول لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…