اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

عائشہ ممتاز کی دبنگ کارروائی،کتنے من گوشت پکڑگیا ؟ گوشت کس چیز کا تھا ؟ جانئے

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی شہریوں کو مردار گوشت سے بچانے کی ایک اور کامیاب کوشش، شیراکوٹ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ گائے قبضہ میں لے کر3ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ کریک ڈاؤن کے دوران غیرمعیاری دودھ بیچنے پر متعدد ملک شاپس کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے ملزمان رضوان حیدر،محمد یاسین اورمحمد طارق مردہ گائے لاہور لارہے تھے جن کو شیراکوٹ پر لگے پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ناکہ پر پکڑ لیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز کے مطابق 6من گوشت لاہور میں فروخت کیا جانا تھا جس کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شہر میں مردار اور مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث اب دوسرے شہروں سے گوشت لاہور لایا جا رہا ہے جسکے خلاف پی ایف اے ہر ممکن کارروائی کر رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شاہدرہ میں مجاہد ملک شاپ، کرامت ملک شاپ، بھٹی ملک شاپ ، فضل ملک شاپ، شفیع ملک شاپ اور زاہد ملک شاپ کو سربمہر کر دیا۔نشترٹاؤن کے اتحاد پارک میں بسم اللہ قصوری ملک شاپ، ہجویری ملک شاپ، اللہ توکل ملک شاپ، غوث پاک ملک شاپ کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہیں تھے ، دوکانوں پر مکھیوں کی بھرمار تھی ، صفائی کے ناقص انتظامات اور غیرمعیاری دودھ بیچنے پر سربمہر کیا گیا ، دودھ کے نمونے لیبارٹری بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…