جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دھرنوں سے عمران خان کا کیا نقصان ہوا ؟لیگی رہنما نے اصل وجہ بتا دی

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دھرنوں کے بعدعمران خان کا اب تک بڑانقصان یہی ہے کہ وہ ابھی تک عمران خان کہیں بھی کامیابی حاصل نہ کرسکے خواہ وہ گلگت بلتستان ہو،کشمیرخیبرپختونخواکے کوئی بھی ضمنی سیٹ ہو۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام کو ووٹ دینے کی سزادھرنوں کے شکل میں دی جارہی ہے اب عوام2018کے عام اتنخابات میں بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں۔اپوزیشن کاایجنڈاصرف دھرنے دیناجبکہ ہمارے قائدمحمدنوازشریف کاکام ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرناہے،انشاء اللہ2018تک ملک میں تاریکیوں کاخاتمہ ہوجائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی ڈسٹرکٹ باراورمسلم لیگ کے لائیرفورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرمسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کے صدرافتخارخان،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدروضلعی ناظم امیررحمان خان،مسلم لائیرزفورم کے صدراسرارخان اورہدیات اللہ خان بھی موجودتھے۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے مسلم لائیرزفورم اورڈسٹرکٹ بارکیلئے اپنے جیب سے باالتریب ایک ایک لاکھ روپے جبکہ ڈسٹرکٹ بارکیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے10لاکھ روپے گرانٹ دینے کااعلان کیا۔انہوں نے بارروم میں جلد ازجلدگیس کنکشن لگانے کے احکامات بھی جاری کردیے۔انہوں نے عمران خان ماضی کے دھرنوں اورضمنی انتخابات کی طرح آئندہ7اگست کوبھی ناکام ہوں گے اور2018کے عام انتخابات میں بھی ناکام ہوں گے کیونکہ عوام تبدیلی کوترس گئے مگرخان صاحب نے صرف اپنے چہیتوں کی زندگی میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں عوام اورصوبے کوپس پشت ڈال دیاہے۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام ہمارے ہی نہیں بلکہ جمہوری نظام کی بقاء اوراستحکام کاساتھ دے رہے ہیں جس پرانکے مشکورہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے صوابی میں پاسپورٹ دفتراورٹوپی میں نادرادفترقائم کیاہے علاوہ زیں جہاں بھی نادرایاپاسپورٹ دفاترکاقیام ضروری ہے وہاں دفاترقائم کئے جائینگے۔اس موقع پرضلعی ناظم امیررحمان خان نے بھی شرکاء سے خطاب کیااورصوابی کیلئے انجینئرامیرمقام کی صوابی کیلئے کئے گئے فلاح وبہوداورترقیاتی کاموں کوسراہا۔امیررحمان نے کہاکہ اے این پی جموریت کے استحکام کیلئے وفاقی حکومت کاساتھ دیگی اورکسی بھی سازش کاحصہ نہیں بنے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…