ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیساتھ بڑا دھوکہ !! اگر آپ بھی ہنڈا سوک کا نیا ماڈل خریدنے کے خواہش مند ہو تو پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر پڑھ لیں

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چند دن قبل ہی ہنڈا کمپنی نے اپنی نئی دسویں جنریشن کی ہنڈا سوک پاکستان میں متعارف کرائی جس کے نئے ڈیزائن اور کئی نئی تبدیلیوں کی وجہ سے شائقین نے خوب سراہالیکن بدقسمتی سے مبینہ طورپر نئی سوک انتہائی گھٹیامیٹریل اور غیرمعیاری بنائی گئی اور کئی صارفین نے اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکردیں اور نئی گاڑی مارکیٹ میں لانچ کرنے کی جلدبازی میں کوالٹی یقینی نہ بنائے جانے پرکمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ممکنہ طورپر صارفین کی طرف سے شیئرکی جانیوالی تصاویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ کوالٹی انتہائی ناقص ہے اور ویلڈنگ واضح دکھنے ، پوشش کو باڈی کیساتھ برے طریقے سے جوڑنے، پینٹ میں خامیاں اور مختلف جگہ پر باڈی میں غیر ضروری وقفے جیسے ناقابل یقین شکایت ہیں ۔

1469804755

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہنڈا سوک 2016ءاس سے پہلے آنیوالے سوک کے کسی بھی ماڈل سے مہنگی ہے اور قیمت تقریباً30لاکھ کے قریب ہے ، اگر آپ اس کی قیمت اور معیار کا انٹرنیشنل سوک سے موازنہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ یہ انٹرنیشنل مارکیٹ سے 30سے 40فیصد مہنگی ہے لیکن پاکستانی کار مینوفیکچرر ہرحدعبور کرنے کو تیار ہیں اور اگر گاڑی بروقت نہ آتی تو حسب معمول وہ کسی اور ملک سے بھی گاڑیاں منگواسکتے تھے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹریو، سوزوکی ، ہنڈو اور ٹویوٹاعالمی مارکیٹ کے مقابلے میں ناقص گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے مشہور ہیں ۔

1469804956

ہنڈا کی طرح ٹویوٹا2016ءمیں بھی اسی طرح کی شکایات سامنے آئی ہیں ، وہ کسی دوسری کمپنی کی مارکیٹ آنے سے قبل زیادہ سے زیادہ منافع کماناچاہتے ہیں۔موجودہ تین مینوفیکچررز کی گاڑیاں خریدنے سے بہتر ہے کہ گاڑی درآمد کرلیں یا پھرکسی اور کمپنی کا انتظار کریں۔

1469804979

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…