لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک بازیابی نعلین پاک ؐکے زیر اہتمام لاہور بادشاہی مسجد تبرکات گیلری سے محکمہ اوقاف کی زیر تحویل چرائے گئے نعلین پاک ؐ کی عدم بازیابی اور انکے چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف کل31جولائی (اتوار)کو منائے جانیوالے یوم احتجاج کے موقع پر مذہبی جماعتیں ملک بھر میں احتجاج کرینگی۔ ترجمان حافظ محمد یعقوب شاہ کے مطابق 4بجے سہہ پہر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا تمام مکاتب فکر کے علماء ، دینی و مذہبی راہنما مشترکہ احتجاجی مظاہرہ اور آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کاا علان کرینگے۔