جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

وسیم اختر کی نشاندہی پر بڑی گرفتاری،دو ایم پی ایز فرار ،مزیدگرفتاریوں کا اعلان

datetime 29  جولائی  2016 |

کراچی(آئی این پی)ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی سے متعلق اعترافی بیان گھبراہٹ کا شکار ہو کر دیا، وسیم اختر کی نشاندہی پر اسلم کالا پکڑا گیا، متحدہ کے دو ایم پی ایز فرار ہو گئے، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہر قائد کے لئے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کے اعترافی بیان سے متعلق سوالات کا جواب دے دیا۔ را ؤ انوار نے اسلم کالا کی گرفتاری کا انکشاف بھی کیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق وسیم اختر نے بارہ مئی کے واقعات میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی بھی کی ہے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اعترافی بیان سے تفتیش آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی۔ دوسری جانب، ملیر پولیس نے سنٹرل جیل حکام سے رابطہ کیا ہے۔ جیل حکام سے وسیم اختر کے وکلا کو خط کے حوالے سے تفصیلات لی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…