بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

قائم علی شاہ باتوں باتوں میں اپنی ’’رخصتی‘‘کی’’اصل وجہ‘‘ زبان پر لے آئے

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) قائم علی شاہ باتوں باتوں میں اپنی ’’رخصتی‘‘کی’’اصل وجہ‘‘ زبان پر لے آئے،سندھ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ میں زیادہ نہیں بولنا چاہتا کیونکہ زیادہ بولنا مضر ہو جاتا ہے ۔ کبھی کبھی آگے بیٹھنے والا پیچھے چلا جاتا ہے ۔ سندھ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ سید قام علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے دوست اور میرے پرانے ساتھی سید عبداللہ شاہ کے فرزند وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ہیں ۔ میں انہیں مبارک باد دیتا ہوں ۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی چوائس ہیں اور وہ سندھ اسمبلی کے ایوان کی چوائس ہیں اور یہ چوائس کبھی غلط نہیں ہو سکتی ۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کا فیصلہ دل سے تسلیم کرنا چاہئے ۔ میں نے سید مراد علی شاہ کا کام دیکھا ہے انہوں نے اپنی خدمت ، اپنی ذہانت اور اپنے کام کے ذریعہ پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام میں اپنے آپ کو منوایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے کا ڈیڑھ سال ہم سب کے لیے چیلنج ہے ۔ ہم سب مل کر سید مراد علی شاہ کا ساتھ دیں گے اور سندھ کے عوام کی توقعات کو پورا کریں گے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے عوام سے جو کمٹمنٹ کی ہے ، ہم اس کمٹمنٹ کو بھی پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی وجہ سے ہے اور انشاء اللہ یہ جمہوریت چلے گی ۔ اس جمہوریت کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ایوان کا بھی شکر گذار ہوں اور ان ساتھیوں کا بھی شکر گذار ہوں ، جنہوں نے میرے لیے اچھے الفاظ کہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…