اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’پنجاب سپیڈ‘‘ شہبازشریف واپس پہنچ گئے،آتے ہی 50خوشخبریاں سنادیں

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین کے دورے کے دوران چینی قیادت اور عوام کی محبت نے میرے اور میرے وفد کے اراکین کے دل جیت لئے ہیں،دورے کے دوران انرجی، ووکیشنل ٹریننگ، ٹیکسٹائل، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ سمیت چین اور پنجاب کے درمیان پہلے سے زیرعمل معاہدوں کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے متعدد کئی اہم معاہدے کئے گئے ہیں۔وہ پاکستان روانہ ہونے سے پہلے جیموسٹی کے دورے کے دوران چینی سرمایہ کاروں اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب میں توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کی اصطلاح کا اعزاز میرا نہیں بلکہ پوری پنجاب حکومت اور پنجاب کے عوام کا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کی حکومت اور حکمران پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ گارمنٹس کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں چین میں تیار کپڑوں کا طوطی بول رہا ہے اور اگر ہم یہ کہیں کہ چین نے اہل مغرب کو اپنا ملبوس پہنا دیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے اور سرمایہ کار یہ بات دھیان میں رکھیں کہ پاکستان میں اگلے برس تک لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا چکا ہوگا اور انہیں اپنی صنعتوں کیلئے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔ میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا بھی اسی طرح خادم ہوں جس طرح پنجاب کے عوام کا، دراصل میری یہ ساری جدوجہد اپنے ملک اور صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہے۔ پاکستان میں روزگار بڑھے گا، صنعتیں لگیں گی تو عوام بھی ترقی کریں گے اور ان کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے وفد کی جس طرح چین کی کیمونسٹ پارٹی نے جس والہانہ انداز میں پذیرائی کی ہے ، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور یہ بے مثال پذیرائی اس امر کا مظہر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاک چین دوستی کے سفر کو نئی بلندیوں پرلے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران پنجاب حکومت اور چین کے درمیان 50 کے قریب معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں 20 معاہدے اور باقی مفاہمت کی یادداشتیں ہیں اور یہ روایتی معاہدے نہیں ہیں بلکہ ان پرعملی طور پر تیزی سے عملدرآمد ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج چین کے جیموسٹی میں اکنامک ڈویلپمنٹ زون کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اکنامک ڈویلپمنٹ زون کے مختلف حصے دیکھے اور ون ونڈو آپریشن کے تحت سروس سینٹر اور انٹرنیشنل پویلین میں خصوصی دلچسپی لی۔وزیراعلیٰ نے سرمایہ کاروں کو جدید سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے جیمو سٹی میں ٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں اور اعلیٰ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اپنا ماڈل بنا لیا ہے اورپنجاب میں بھی اسی طرز کے جدید سروس سینٹر قائم کریں گے۔ میں جیمو سٹی میں ٹیکسٹائل و گارمنٹس سٹی میں فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کو دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں اور ہم اسی ماڈل کو پنجاب میں بھی متعارف کرائیں گے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…