بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

آئل ریفائنری ،پن بجلی اور ہاؤسنگ ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا

datetime 27  جولائی  2016 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت آئل ریفائنری اور سیمنٹ انڈسٹری سمیت پن بجلی اور ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کیلئے رواں سال یکم اگست کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرے گی ۔ وہ بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیر برائے توانائی محمد عاطف خان، چیئرمین اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی غلام دستگیر اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ صوبائی حکومت اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی مشترکہ پارٹنر شپ سے عنقریب شروع کئے جانے والے ان منصوبوں میں چترال میں تین اور بالاکوٹ میں ایک پن بجلی کے منصوبے جو بالترتیب 900 اور 00 3میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھتے ہوں گے، دو ہاؤسنگ سکیمیں ، آئل ریفائنری ، سمینٹ انڈسٹری اور رواں مالی سال میں تعمیر کئے جانے والے دیگر منصوبے شامل ہیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ مذکورہ منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت ضروری قانون سازی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ باضابطہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے آرگنائزیشن کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سکیموں کے مختلف پیکجز بنائیں تاکہ ان سکیموں سے صوبے کی تیز رفتار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے خیبرپختونخوا تیز رفتار اور دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ ترقیاتی سکیمیں صوبے کے ماضی میں نظر اندازکئے گئے عوام کی ترقی کیلئے مطلوبہ نتائج کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے صوبے کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر ڈالنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی سرگرمیوں کی تخلیق میں ممددو معاون ہو ں گے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں جیمز، جیولری اور معدنیات کے دیگر ذخائر تلاش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے قدرتی ذخائر کی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش طور پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے جن کا بہترین استعمال صوبے کی مجموعی ترقی کا موجب اور غریب عوام کی فلاح کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں قائم کئے جانے والے انڈسٹریل اسٹیٹس سمیت صوبائی حکومت کی ذاتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے، درمیانے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس پر مشتمل صنعتی زونز پر عملی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ اصل مقصد صوبے میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے دوررس نتائج حاصل کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے تناظر میں وہاں کمرشل پراپرٹی کی درجہ بندی کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے صوبے کے وسیع تر مفاد میں بورڈ آف انوسٹمنٹ اور اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ازدمک) کو یکجا کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں باضابطہ فیصلہ کرنے کیلئے سمری بھیجنے کی ہدایت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…