اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) ایرانی فورسز پھر اپنی حد بھول گئی اور شرانگیزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کردی تاہم پنجگور کی تحصیل پروم میں مارٹر گولے فائر ہونے پر پاکستانی جوانوں نے بھی منہ توڑ جواب دیاجس پر ایرانی فورسز کو منہ کی کھانی پڑی۔تفصیلات کے مطابق ایرانی فورسز نے پاکستانی علاقے پنجگور کی تحصیل پروم میں متعدد مارٹر گولے داغے گئے جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، ایرانی فورسز کی جانب سے مارٹر گولے آبادی کے قریب آگرے تاہم خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ اس سے قبل بھی ایرانی فورسز نے کئی بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن اس بار کھلی جارحیت پر پاکستانی فورسز خاموش نہ رہیں اور منہ توڑ جواب دیکر ایرانی توپوں کے منہ بند کر دئیے۔
پروم میں ایرانی فورسز کی جانب سے گولہ باری کی گئی تاہم پاکستانی فورسز نے ان کا بھر پور جواب دیا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اطلاعات کے مطابق ایرانی فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں گولہ باری کر دی تحصیل پروم میں مارٹر گولے فائر کئے پاکستانی فورسز نے بھی بھر پور جواب دیا ایرانی فورسز کو پاکستانی حدود کا احترام نہ رہا اور بلا اشتعال گولہ باری کی اس کھلی جارحیت پر پاکستانی فوسز خاموش نہیں رہیں اور منہ توڑ جواب دے کر ایرانی توپوں کے منہ بند کر دیئے ایرانی فورسز کی گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستانی فوج نے ایران کو منہ تو ڑ جواب دیدیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں