ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے دماغ کا علاج ، عابد شیر علی حد سے آگے نکل گئے،مشورہ بھی دے ڈالا

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
گوجر خان (این این آئی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان دماغ کا علاج کرائیں اور اگلے پانچ سال تک نواز شریف کی شاگردی کریں تحریک انصاف میں بغاوت ہو چکی ہے آزاد کشمیر میں کرپشن کی تاریخ رقم کرنے والوں کو عوام نے بدترین شکست دی ہے پورے ملک میں کہیں بھی فورسڈ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گزشتہ روز گوجر خان میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی کارکردگی زیرو ہے عمران خان کو مشورہ ہے کہ اپنے دماغ کا علاج کرائیں اور اگلے پانچ سال تک میاں نواز شریف کی شاگردی اختیار کریں تھریک انصاف کو مستقبل کوئی نہیں ہے اس پارٹی کے اندر بھی بغاوت کا لاوا پھوٹ پڑا ہے میاں نواز شریف اگلے پانچ سال بھی پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ان کے جانے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہو گی عابد شیر علی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام نے کرپشن کی تاریخ رقم کرنے والوں کو مسترد کیا ہے ان لوگوں نے نے اگر عوام کی خدمت کی ہوتی تو کبھی بھی اتنی عبرت ناک شکست نہ ہوتی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انھوں نے بتا یا کہ پورے ملک میں کہیں بھی فورسڈ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی اور بجلی کمپنیوں کے اہل کار اپنے نمبر بنانے کی خاطر مقامی سطح پر از خود لوڈ شیڈنگ کر تے ہیں اس موقع پر عابد شیر علی نے اپنے سٹاف کو قریبی مساجد میں بھیج کر کھلی کچہری کے اعلانات کروائے موقع پر جمع ہونے والے درجنوں صارفین نے آئیسکو کے مقامی اہل کاروں کے خلاف شکایتوں کے ڈھیر لگا دیئے وفاقی وزیر مملکت نے اہلکاروں کو ایک ماہ کا نوٹس دیا کہ وہ اس ٹائم فریم کے اندر اپنی درستگی کر لیں انھوں نے اعلان کیا کہ اگلی کھلی کچہری چودہ اگست کے بعد مرکزی جامع مسجد میں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…