اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، فاٹا، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن ،کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران اور میر پور خاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا،گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش پنجاب مری 46ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن ،کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ آئندہ دو روز تک موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ ہو سکتی ہے۔
گرمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، بارش کب ہو گی اور کتنے روز جاری رہے گی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا



















































