اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی نے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ مذاکرات صرف چیئرمین عمران خان سے ہی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز عمران خان نے جہانگیر ترین کو ناراض ارکان سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی پیر کو جہانگیر ترین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ناراض ارکان کے تحفظات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے ملاقات کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین سے ملاقات میں ناراض ارکان نے مذاکرات سے انکار کردیا اور انہیں جواب دیا کہ’ آپ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں اس لیے آپ کی عزت کرتے ہیں تاہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مذاکرات صرف عمران خان سے ہی کریں گے۔ ناراض ارکان کا کہنا تھا کہ ہمارے 9 نکات پر ایکشن لیا جائے نہیں تو جمعہ کے روز ہم اپنا کنونشن شروع کردیں گے۔
پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا جہانگیر ترین سے مذاکرات سے انکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا



















































