فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صو با ئی وزیر قا نون را نا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت کا خون کرکے لڈو کھانے کا خواب پورا نہیں کرسکتے‘تحریکیں چلا کر مارشل لاء لگوانے کا دور گزر چکا‘ عمران خان کی تحریک کہیں تحریک استقلال نہ بن جائے‘ شیخ رشید کا نہ کوئی آگے ہے نہ کوئی پیچھے‘ مسلم لیگ (ن) ملک سے اندھیروں اور کرپشن کا خاتمہ کرے گی‘ جب بھی الیکشن ہو تا ہے ایک پارٹی جیت جا تی ہے اور دوسری پارٹی اگلے الیکشن تک دھا ند لی کا الزام لگا تی رہتی ہے تا کہ عوام کو 5سال بیو قوف بنا یا جا سکے‘ مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کی طا قت اور ووٹ سے کا میاب ہو کر اقدار میں آئی ،کبھی چور درواز استعمال نہیں کیا جس کی مثال آزاد کشمیر کے حا لیہ الیکشن ہیں،یہاں پیپلز پا رٹی کی حکو مت تھی اور تمام انتظا مات فوج کے سپرد تھے، وہاں مسلم لیگ نے بھاری اکثریت سے کا میا بی حا صل کر کے ثا بت کر دیا کہ وہا ں کے عوام بھی انتشار کی سیا ست کر نے وا لوں کے ساتھ نہیں ہیں، اب دھا ندلی کا الزام لگا نے والوں کو شرم آ نی چا ہیے۔ وہ گز شتہ روز ڈسٹر کٹ ہسپتال میں آتھو پیڈ ک وارڈ کا افتتا ح کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کی عزت کر تے ہیں۔ اس لیے خواتین کے تحفظ کا بل بھی پنجاب حکومت نے ہی پاس کروا یا۔بہت جلد خواتین کے تحفظ کے پرو ٹیکشن سنٹر بن جا ئیں گے اور خواتین کو مکمل تحفظ فراہم ہو گا ہائیکورٹ بینچ کے با رے میں انہوں نے کہا عدلیہ کے فل کورٹ ریفرنس میں جو فیصلہ ہوا میں بطور وزیر قا نون اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ہم عدلیہ کا احترام کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کا خون کرکے لڈو کھانے کا خواب پورا نہیں کرسکتے‘تحریکیں چلا کر مارشل لاء لگوانے کا دور گزر چکا‘ عمران خان کی تحریک کہیں تحریک استقلال نہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی نہ کوئی سیاسی جماعت ہے اور نہ کوئی آگے پیچھے اس لئے وہ تو چپ ہی رہیں۔ رانا ثناء نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک سے اندھیروں اور کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے خلاف دھاندلی کے الزام لگانے والے عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے نیب سربراہ کی وہی اہمیت ہوتی ہے جو چیف جسٹس آف پاکستان کی ہے۔
شیخ رشید کے آگے پیچھے کوئی نہیں اسلئے وہ ۔۔۔ سینئر سیاستدان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں