اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں شکست پر صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کرلیا‘ چوہدری عبدالمجید نے استعفیٰ بلاول بھٹو کو بھجوا دیا‘چوہدری یاسین کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں پارٹی کی شکست اور ناقص کارکردگی پر استعفیٰ طلب کرلیا۔ چوہدری عبدالمجید نے اپنا استعفیٰ بلاول ہاؤس بھجوا دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آپ پانچ سال وزیراعظم رہنے کے باوجود کشمیر میں پیپلز پارٹی کو نہ جتوا سکے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی طرف سے چوہدری یاسین کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آزادکشمیر الیکشن میں شکست بلا ول بھٹو نےصدر سے استعفیٰ طلب کر لیا نئے صدر کا بھی فیصلہ کر لیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا



















































