بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

حج پر 10سال تک پابندی لگانے پر غور شروع ،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 24  جولائی  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) پہلا حج کرنے والے کودوبارہ حج کرنے کیلئے 10سال انتظار کرنا پڑے گا۔ وزارت مذہبی امور نے نئی تجویز پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ حج کے خواہش مندوں کو حج کا موقع دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے حالیہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے پانچ سالوں میں حج کیا ہو وہ دوبارہ حج نہیں کر سکتا ہے اب وزارت غور کر رہی ہے کہ یہ پابندی دس سال تک لگا دی جائے کہ دس سال میں کسی نے ایک بار حج کیا ہو تو وہ دوبارہ نہیں جا سکے گا۔دوسری تجویز یہ ہے کہ زندگی میں صرف ایک حج کی ہی اجازت ہو تاکہ ہزاروں کی تعداد میں حج کے خواہش مند زیادہ سے زیادہ فریضہ حج ادا کر سکیں۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے حج اخراجات زیادہ ہونے اور سرکاری سکیم کے تحت کم حاجی جانے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں افراد فریضہ حج کی ادائیگی سے رہ جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…