بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

اقتصا دی راہداری بار ے جلد از جلد یہ کا م چاہتے ہیں ، بڑی آواز بلند

datetime 24  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد از جلد تکمیل چاہتے ہیں تاکہ پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا اغاز ہو سکے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی کاروباری برادری چینی کمپنیوں سے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ اس انقلابی منصوبہ کو عوام اور کاروباری برادری کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے ،حکومت اسکی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے جبکہ چینی ماہرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔اس منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنیاں کو پاکستان میں نجی شعبہ سے قریبی روابط استوار کرنے میں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چھیالیس ارب ڈالر کے اس منصوبہ میں 34.4 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں جس سے سترہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جو لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان مٹا دیگی۔
اسکے علاوہ 9.8 ارب ڈالر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور 0.8 ارب ڈاکر گوادرپورٹ کیلئے رکھے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کا ایف پی سی سی آئی کے زریعے مقامی کمپنیوں اور چیمبروں سے رابطہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے جبکہ اس منصوبہ کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ پاکتان اور چین کے تعلقات ہر آنے والے دن میں مزید بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔چین پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب رقم کررہا ہے اور ایسے وقت میں جب بہت سے سرمایہ کار پاکستان آنے سے ہچکچا رہے ہیں چین پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس پر انکے شکرگزار ہیں۔عبدالرؤف عالم اور زبیر طفیل نے کہا کہ اقتصادی راہداری کو ہر قیمت پر کامیاب بنانا ہے کیونکہ ایسے مواقع قوموں کے تاریخ میں کبھی کبھی آتے ہیں۔ پاک چین دوستی سمندر کی گہری اور ہمالیہ کی بلند ہے۔ چین ہر آڑے وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے اوراسکی مدد شرائط سے پاک ہوتی ہے۔ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے بہترین دوست اور سٹرٹیجک پارٹنرز ہیں اورچین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…