اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا ، مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔ اسی طرح سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 24 ملی میٹر، لاہور میں 07، اسلام آباد، راولپنڈی، منگلا اور جوہرآباد میں03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اگلے 24گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا



















































