بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

کوئٹہ کے بعد ایک اور شہر دھماکوں سے گونج اٹھا

datetime 22  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے بعد سوات میں بھی یکے بعد دیگرے دو دھماکے ۔ تفصیل کے مطابق سوات میں ہونے والے دھماکوں میں ابتدائی طور پر دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے جبکہ دھماکوں میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دوبچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ سریاب مل کے قریب ہوا ہے جس میں 6افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق بم دھماکہ میں ایک قبائلی رہنما کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔بم دھماکے میں ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ بم دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت زیادہ لوگوں کی تعداد نزدیک نہ ہونے کی وجہ سے بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…