جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کشمیر انتخابات، (ن) لیگ کامیاب ہو گئی تو انڈیا کشمیریوں کا کیا حال کرے گا؟ تحریک انصاف کے رہنما کا انکشاف

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ کشمیر کے عام انتخابات میں اگر(ن) لیگ کامیاب ہوگئی تو ’’نوازاورمودی بھائی بھائی ایجنڈا‘‘ کامیاب ہو جائے گا جس کا نقصان یہ ہوگا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل قریب آتے آتے پھر دور ہو جائے گی ، کشمیری عوام آج(جمرات کو) اپنی آزادی کے لئے اپناووٹ تحریک انصاف کے حق میں استعمال کریں تاکہ گذشتہ 68 سال سے جاری کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ، وزیراعظم پاکستان کشمیر کے انتخابات جیتنے کے لئے وفاق کے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لا نے کے لئے تانے بانے بن چکے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیرِصدارت سینئررہنماؤں کی ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ کشمیر کی وادی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکن اور رہنماء آج(جمرات) اپنی حاضر دماغی سے (ن) لیگ کے امیدواروں اور کارکنان کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں تاکہ الیکشن کے کسی بھی بوتھ پر دھاندلی نہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہاہے کہ 2013 ء میں ہونے والے عام انتخابات اور پھر بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت نے کھلم کھلا دھاندلی سے کامیابی حاصل کی اور ان کی کوشش ہوگی کہ کشمیر انتخابات میں بھی دھاندلی سے حکومت بنائی جائے ۔ انہوں نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انڈین آرمی کی خون ریز دہشتگردی کا خاتمہ کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی کے مرہون منت ہے۔، تحریک انصاف سمیت پاکستان کی پوری عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ وزیراعظم پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں ہونے والے ظلم پر سیاست تو چمکا سکتے ہیں مگر ان کی آزادی کے لئے وہ سفارتی سطح پر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا سکتے کیونکہ ان کی حکومت کے پاس کوئی کامیاب خارجہ پالیسی نہیں ہے جو حکمران گذشتہ تین سالو ں سے کوئی وزیرخارجہ نہیں لاسکتے تو وہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر سمیت پاکستان کو درپیش سنگین مسائل کے خاتمے کے لئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھاسکتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…