منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ایم کیو ایم رہنما ء گرفتاری‘‘ انسداد دہشت گردی عدالت کے دروازے بند!! اندر کیا ہو رہا ہے ۔۔۔؟

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے دروازے بند کرکے ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا‘ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے کچھ لوگ عدالت کے اندر موجود ہیں ، گرفتار رہنماؤں کے وکیلوں کی جانب سے عدالت کو درخواست کی گئی ہے کہ فیصلہ ایک روز کیلئے موخر کیا جائے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر پولیس نے ضمانت خارج ہونے پرپاک سرزمین کے انیس قائم خانی ،ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور رؤف صدیقی کو حراست میں لے لیا ، وسیم اختر نے ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے باہر جانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا جس پر ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔
احاطہ عدالت کو چاروں طرف سے سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم رہنماؤں کو باقاعدہ گرفتاری کے بعد کچھ ہی دیر میں جیل منتقل کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے کراچی میں ہلچل مچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…