منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

آئندہ چوبیس گھنٹے،محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور /مظفر آباد /گلگت /پشاور (این این آئی)آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں بارش کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیااور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٗ گرمی شدت کم ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ٗ مختلف اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ٗ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ٗ بعض مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کاخدشہ ہے ٗ فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ٗ لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ٗ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام کے علاوہ پنجاب کے بالائی اضلاع لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں اکثر مقامات پر بارش برسنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش نے موسم دلفریب بنا دیابارش کے باعث گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا اورشہریوں کو چہرے کھل اٹھے ادھر فیصل آباد میں صبح سویرے ہی کالے بادلوں نے آسمان پر ڈیرے ڈال لئے جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہو گیاجس کے بعد بوندا باندی شروع ہوگئی اور سہانے موسم نے چھٹی کے روز صبح کو خوبصورت بنا دیا۔ساہیوال ٗچیچہ وطنی سمیت پنجاب کے دیگر کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ادھرصوابی میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں سیاحوں نے سخت سردی میں رات سڑک پر گزاری ۔ناران میں بارش کے بعد برساتی نالے ابل پڑے،چٹہ کٹھا کے قریب شاہراہ کاغان بند ہونے سے واپس جانیوالے سیاحوں کی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ٗراستے نہ کھلنے کے باعث سیاحوں نے سڑک پرہی بسترلگادئیے ٗ بچے ، بوڑھے اور خواتین نے گاڑیوں میں ہی رات گزاری ٗمسافروں نے راستے بند ہونے پر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ بارش جھنگ میں ہوئی جہاں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 63، گوجرانوالہ اور بھکر میں 42، لاہور میں 41، اوکاڑہ 23، لیہ 20، سرگودھا 15، راولپنڈی میں 8 جبکہ ساہیوال میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختون خوا میں سب سے زیادہ بارش ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی جہاں 41 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ پارہ چنار میں 30، پشار میں 14 ، دیر اور چراٹ میں 12، مالم جبہ میں 10، کوہاٹ ، لوئر دیر اورکالام میں 05 ملی میٹر، سیدو شریف میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش بارکھان میں 56 ملی میٹر ، سبی میں 37 ، گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں 2 ملی میٹر جبکہ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آئندہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام کے علاوہ پنجاب کے بالائی اضلاع لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں اکثر مقامات پر بارش برسنے کا امکان ہے ٗ خیبرپختون خوا کے شہروں مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، مردان ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ٗ پنجاب کے وسطی اور جنوبی شہروں فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ٗ شمال مشرقی بلوچستان کے اضلاع ژوب ، سبی اور نصیر آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جس کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…