لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک احتساب چلنے والی ہے ،بڑی گردنیں بڑے پھندوں میں نظر آئیں گی کرپٹ حکومت کی رخصتی پر عوام کے ساتھ ساتھ شریف حکومت کے ’’ شریف النفس‘‘ اراکین بھی مٹھائیاں بانٹیں گے،ترکی میں عالمی سازش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔ترک عوام اور حکومت ملکی استحکام قائم رکھنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، شریفوں کی کرپشن کا دنیا میں کہیں موازنہ نہیں،شریف برادران کو آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی و بقا کے امور سے کوئی دلچسپی نہیں،’’بادشاہ سلامت ‘‘چاہتے ہیں بس ان کے اثاثے ،اکاؤنٹس اور کاروبار سلامت رہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون انکے گلے پڑے گا ۔14 بے گناہوں کے قتل عام پر آج تک کسی ایک بڑے افسر کو نہیں پکڑا گیا ،حکمرانوں کو علم ہے کہ وہ جس بڑے کو بھی ہاتھ لگائیں گے وہ وعدہ معاف گواہ بن جائیگا۔کلین چٹیں دینے اور لینے والے حساب کتاب کیلئے تیار رہیں،سرکاری محکموں کی چٹیں انکے کسی کام نہیں آئینگی ۔وہ گذشتہ روز برمنگھم میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے ۔سربراہ عوامی تحریک سے برمنگھم میں UKکی پارلیمنٹ کے ممبر خالد محمود اور مرکزی جماعت اہلسنت کے نو منتخب قائدین نے علامہ پیر سید زاہد حسین شاہ کی قیادت میں ملاقات کی ۔سربراہ عوامی تحریک سے منہاج القرآن برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ملاقات کی ۔سربراہ عوامی تحریک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے کوئی ملاقات طے تھی اور نہ کوئی رابطہ ہے ۔31 جولائی کو پاکستان میں تمام اپوزیشن قائدین کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن ، حکمرانوں کے احتساب اور آئندہ کے متفقہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیل سے قومی امور پر مشاورت ہو گی ، انہوں نے کہاکہ 19 جولائی کو ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس میں عوامی تحریک کا 3رکنی وفد شریک ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نواز حکومت کی اخلاقی اتھارٹی ختم ہو گئی ۔ہم جنہیں پاکستان کا وکیل نہیں مانتے وہ کشمیر کے وکیل کیسے ہو سکتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ کشمیر کازکے نام پر قومی خزانے سے جو بھاری رقوم نکلوائی گئیں ،انکا حساب دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو پاکستان کے مستقبل اور کشمیر کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ،نواز شریف اور بھارتی حکمرانوں کے درمیان قومی نہیں ذاتی اورکاروباری دوستی ہے،یہ ایک دوسرے کی شادیوں پر آتے جاتے ہیں ،ذاتی اور خاندانی تعلقات رکھنے والے میاں نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب کو فون کر کے کشمیر میں جاری بربریت کا سبب معلوم کیوں نہیں کرتے ؟ انہوں نے کہاکہ انکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بیانات سیاسی ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ،حکمران بتائیں انہوں نے تین سال میں کشمیر کاز کیلئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کشمیر کاز کی بہتر خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کرپشن ،ظلم و بربریت اور نا انصافی سے تنگ آ چکے ہیں ۔45ڈگری کے درجہ حرارت پر 16،16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں،لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی معطل کر دیا ہے جبکہ حکمران اپنے محلات میں چین کی نیند سوئے ہوئے ہیں،ریاستی طاقت اور وسائل کے ذاتی اور سیاسی استعمال کا نام جمہوریت رکھ لیا گیا ۔عوام اب ظلم و بربریت کی حکومت سے نجات اور تحریک احتساب چاہتے ہیں۔
کرپٹ حکومت کی رخصتی پر کون کون مٹھائیاں بانٹے گا؟ طاہرالقادری نے بڑا دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا
-
بہنوں کی کمال بہادری نے گوجرانوالہ میں 16 سالہ لڑکی کے اغواء کی سنسنی خیز کوشش ناکام بنادی



















































