جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی ،بڑی جماعتوں کا رُخ اسلام آباد کی طرف،اہم اعلان ہوگیا

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )تحریک آزادی جموں کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں 19جولائی منگل کو شروع ہو گا۔ اس سلسلہ میں تیاریاں و انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔حافظ محمد سعید و دیگر قائدین کی طرف سے ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیری قیادت کو کارواں میں شرکت کیلئے دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزاروں گاڑیوں، بسوں، کاروں ، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل کشمیر کارواں کے شرکاء صبح گیارہ بجے مسجد شہداء پہنچیں گے۔ مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں، طلباء، وکلاء اور تاجر رہنماؤں کی قیادت میں قافلے مسجد شہداء پہنچیں گے جہاں سے ایک بہت بڑے کشمیر کارواں کاآغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پرمختلف سیاسی و مذہبی قائدین کے خطابات بھی ہوں گے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کی جانب سے کشمیر کارواں کے حوالہ سے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔شرکاء کیلئے ہزاروں کی تعدا د میں بسوں اور گاڑیوں کا بندو بست کیا گیا ہے۔ تین ہزار سے زائد جماعۃالدعوۃ کے رضاکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کشمیر کارواں کے سلسلہ میں خصوصی طور پر دوٹرک تیار کئے گئے ہیں۔ سب سے آگے موٹر سائیکلوں پر سکیورٹی رضاکار، پیچھے ایک ٹرک ہو گا جس کے پیچھے قائدین کی گاڑیاں ہوں گی۔ ان کے پیچھے شرکاء کی گاڑیاں جبکہ ساؤنڈ سسٹم والا بڑا ٹرک درمیان میں چلے گا۔ کشمیر کارواں کا قافلہ19جولائی کو شاہدرہ، مریدکے، کامونکے، گوجرانوالہ، وزیر آباد ،گجرات ،کھاریاں ،جہلم سے ہوتا ہوااسلام آباد پہنچے گا ۔تحریک آزادی جموں کشمیر کی جانب سے راستوں میں پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔اسی طرح شرکاء کے خوردونوش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔کشمیر کارواں کی نظم و ضبط کمیٹی میں قاری محمد یعقوب شیخ، ابوالہاشم ربانی،انجینئر محمد حارث،مولانا ادریس فارورقی و دیگر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…