ملتان(این این آئی) قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار بھائی وسیم نے کہا ہے کہ وہ عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن اسے موقع نہیں ملا تھا اور اسے اپنے کئے کا کوئی افسوس بھی نہیں۔ وہ عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو مارنے ملتان آیا لیکن موقع نہیں ملا تھا، قندیل بلوچ کو قتل کرنے سے قبل اس نے دودھ میں نیند کی 4 گولیاں ملا کردیں تھیں، جسے پینے کے بعد قندیل گہری نیند سو گئی اور جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب موقع ملتے ہی قندیل کو ٹھکانے لگا کر فرار ہوگیا۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ملتان کے علاقے گرین ٹاؤن میں قتل کیا گیا تھا۔