منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ساتھ کشمکش جاری،پنجاب سے ایک اور’’کھلاڑی‘‘ ن لیگ میں شامل

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پی ٹی آئی کے ڈاکٹر آصف رفیق کنوینر آزاد جموں و کشمیر پنجاب پی ٹی آئی کو خیر باس کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ،میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ قبضہ گروپوں اور لٹیروں کا گروہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو ا ہوں، میں میاں نواز شریف کی لیڈر شپ اور ان کی قایدانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں، میں پارٹی میں ایک کارکن کے طور پر کام کروں گا۔اس بات کا اعلان انہوں نے گذشتہ روز پاکستان مسلم(ن) لاہور کے مرکزی دفتر نصیر آباد میں لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران سمیت دیگر کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر محمد پرویز ملک اورخواجہ عمران نذیر نے انہیں اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، وہ دھاندلی کا رونا روتے ہیں جبکہ ان کے ویلی کے امیدوار دیوان محی الدین نے 1900/سے زائدجعلی ووٹ بنا رکھے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اس دھاندلی کو ولنے کے لئے جعلی شناختی کارڈ پکڑ نے والی مشینیں منگوا لی ہیں ، جو بھی جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کرے گا اسے موقع پر گرفتا رکرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کا پرانا وطیرہ ہے کہ کہ وہ کیری ڈبوں میں ووٹروں کو لیکر جگہ جگہ پھرتے ہیں اور ایک ایک ووٹ کو کئی کئی جگہ ڈلواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سیاسی کارکنوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ،جو دھونس اور دھاندلی کو روکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 21جولائی کو کشمیر کے ایک ایک کونے سے شیر ہی گونجے گا۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…