منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کاقابل تحسین اقدام،طلباء میں ہر سال لاکھوں روپے تقسیم کرنے کا اعلان

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے صوبے بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لئے لاکھوں روپے کے کیش انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اب ہر تعلیمی بورڈکے20پوزیشن ہولڈر طلبہ کوہر سال 10لاکھ،5لاکھ اور 3لاکھ روپے کے کیش انعامات دیئے جائیں گے تاکہ بچوں میں مقابلے کا رجحان پروان چڑھے اور قابل اور لائق بچوں کی حوصلہ افزائی ہو۔یہ اعلان انہوں نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد میں رہائشی کالونی کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جسے 222ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے نظام کومکمل طور پرشفاف بنایا جارہاہے تاکہ کسی قابل اور لائق بچے کی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ میرٹ اور انصاف پی ٹی آئی کی منشور کا اہم جزہے اس لئے ہماری توجہ اس پر مرکوز ہے اور بفضل تعالیٰ ہر محکمے اور ادارے میں میرٹ کا بول بالا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تعلیمی بورڈز میں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو گی اور حقدارکو اس کا حق ضرور ملے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ پیپر مارکنگ کے لئے تما م بورڈز میں آپٹیکل مارکس ریکگنائزر (OMR)سسٹم متعارف کرایا جارہاہے۔ اس سسٹم کے ذریعے 24گھنٹے میں ہر قسم کی غلطیوں سے پاک 1لاکھ پرچے چیک کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈز کا مینڈیٹ صرف امتحانات کا انعقاد نہیں بلکہ بچوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے اس لئے تمام بورڈز کے چیئرمینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بورڈز کی فاضل اراضی کو کھیلوں کے فروغ کے لئے استعمال میں لائیں اور باقاعدگی سے انٹر سکولز اور انٹر بورڈز مقابلے منعقد کرائیں۔انہوں نے کہاکہ مردان بورڈ نے پہل کرکے 30کروڑ روپے لاگت کے سپورٹس کمپلکس کی تعمیرکے لئے کاغذی کارروائی مکمل کی اور منصوبے کا ماسٹر پلان بھی منظور کرایا اسی طرح پشاور بورڈ نے بھی اس سلسلے میں کافی پیش رفت کی ہے جبکہ دوسرے بورڈز کو بھی فوری اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…