منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں پاکستانیوں کے مشکلات اضافہ ، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرونی ملک قطر میں مقیم پاکستانی شہری قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تجدید کے لئے سرگرداں۔مسافروں کا سفیر سے لیکر کلاس فور تک تمام سٹاف کی تبدیلی کا مطالبہ ۔پاکستانی سفارتخانے میں قومی دستاویزات کو جمع کرانے کے لئے بھی ایک مہینے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔اکثر پاکستانی شہری ویزوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔متاثرہ مسافروں نے حکومت پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سمندر پاردوحہ قطرمیں پاکستانی سفاتخانے میں وطن عزیز کے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ اور قومی پاسپورٹ کے حصول کے پیچیدہ طریقہ کار کی پالیسی نے شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔دوحہ قطر میں مقیم محنت مزدوری کے لئے جانے والے محنت کشوں نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تجدید کے لئے پاکستانی سفارتخانے میں تجدید تو درکنار بلکہ صرف قومی دستاویزات تجدید کے لئے جمع کرانے کے لیے بھی ایک ماہ کا ٹوکن دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر میں مقیم اپنے ہی ملک کے عوام کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے میں سفیر سے لیکر کلاس فور تک سٹاف کا ناروا رویہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار خلیجی ممالک کے کسی بھی پاکستانی سفارتخانے میں یہ قانون لاگو نہیں بلکہ صرف دوحہ قطر میں پاکستانی سفارتخانے اپنے شہریوں کو سہولت دینے کے بجائے مصائب سے دوچار کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تجدید میں مہینوں کی مدت صرف ہونے سے اکثراوقات پاکستانی شہری ویزوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے سمیت قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ نہ ہونے سے کسی بھی ایمر جنسی صورت میں وطن عزیز واپس کا سفر محروم رہ جاتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،وزارت خارجہ،وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام سے قطر میں پاکستانی سفارتخانے کے تمام سٹاف کی تبدیلی کیساتھ ساتھ تمام مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…