منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

مولانا اورنگزیب فاروقی کاقتل،بڑے رازسے پردہ اُٹھ گیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) مذہبی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت کراچی بھر میں 54 افراد کی ریکی کرنے والے کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے خطرناک ملزم سیداسرار عرف نثار عرف رحمان عرف چاچا کی جے آئی ٹی رپورٹ آئی این پی موصول ہو گئی ،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سال 2004 تک کراچی کی ایک نجی کمپنی میں10ہزارماہوار تنخواہ پرمزدوری کرنے والا اسرار لالچ میں آکرٹارگٹ کلنگ ٹیم کاحصہ بن گیا اور اس وقت تک ریکی کر کے 51 افراد کو موت کے گھاٹ اتروا چکا ہے، ملزم نے اس وقت تک 51 افراد کو قتل کروانے کا اعتراف کر لیا ہے،دوران تفتیش ملزم نے سی ٹی ڈی کو بتایا کہ اس کو کالعدم مذہبی جماعت کے سرگرم ٹارگٹ کلر عامرعرف بھائی نے اپنے ساتھ رکھا اوراس کو ایک ریکی ٹیم میں شامل کرکے مخالف مذہبی جماعت کے رہنماو?ں اور سرگرم کارکنوں پرنظر رکھنے کا کہا گیا،ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اس کو ایک خصوصی ٹاسک دیا گیاجس میں مجھے مولانا اورنگزیب فاروقی کے گھر کے قریب ایک گھر کرائے پردلوایا گیا اوران کی ریکی کرنے کے لیے اسی علاقے میں ایک پیاز کاٹھیلا لگاکردیا گیا،ملزم نے کہا کہ مولانا فاروقی پرآخری حملے کی ریکی بھی اس نے ہی کی تھی،ملزم نے بتایا کہ اس کی ٹیم کا سربراہ محمدعلی عرف عامر عرف بھای تھا،جبکہ دیگر ساتھیوں میں شیراز رضوی عرف حسین،پرویز عرف رمضان اورممتاز بھٹو عرف ناصر شامل تھا جو شہر کے مختلف علاقوں میں مخالفوں کوقتل کروانے کیلیے ان کے گھروں سے لیکردفاتر اور کاروبار تک کی ریکی کرتے تھے،ملزم نے کہا کہ اس کو اس کام کیلیے عامر عرف بھائی کی طرف سے ہر ماہ تنخواہ ملتی تھی، جبکہ اورنگزیب فاروقی کی مکمل ریکی کرکے اسے قتل کروانے پرعامر عرف بھائی کی طرف سے سی این جی رکشہ تحفے میں دینے کاوعدہ کیاگیا تھا،ملزم نے تفتیشی حکام کوبتایا کہ اس نے ملیر،داؤد گوٹھ،حیدری مارکیٹ، میٹروول،کورنگی مہران ٹاؤن، اقبال مارکیٹ، ناگن چورنگی، انڈہ موڑ سمیت مختلف علاقوں میں 51 مخالفین کی ریکی کرکے انھیں قتل کروا چکاہے،ملزم کا اصل تعلق پنجاب کے علاقے لیہ سے ہے،جبکہ وہ کافی عرصے سے کراچی میں رہتا ہے، ملزم نے بتایا کہ اس کی ایک بیوی،ایک بیٹی اور4بیٹے ہیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…