لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحر یک میں سولو فلائٹ نہیں چاہتے جو بھی عمران خان کے موقف کا حمایتی ہوگا اسکو ساتھ لیکر چلیں گے ‘20جولائی کو پارٹی اجلاس میں حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائیگی‘عمران خان کی نیت پر کسی کوشک نہیں ہو نا چاہیے وہ ملک کو کر پشن سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘جیسے جمہو ریت کیلئے ترکی کے عوام سڑکوں پر آئے پاکستانی عوام کو ایسے ہی کر پشن کے خلاف باہر نکلنا ہوگا ‘پارٹی کے اندروانی اختلافات کو بڑے مقصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ‘ پسند اور نہ پسند نہیں ملکی مفادات کو تر جیح دینا ہوگی ‘ملک میں کر پشن کا بازار گرم ہے اسکے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عوام کو بھی کر پشن کیخلاف جنگ میں اپوزیشن کا ساتھ دینا ہوگا ‘ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے ہر کسی کو حساب دینا ہوگا ورنہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ‘تحر یک انصاف پارٹی کا اثاثہ ہے انکو ساتھ لیکر چلیں گے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے زیر اہتمامکرپشن مٹا? ملک بچا? یوتھ کنونشن سے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹا?ن میں خطاب کر رہے تھے جبکہ مرکز ی صدر یوتھ ونگ علی عباس بخاری ’مر کزی رکن تحر یک انصاف رائے عزیزاللہ ‘محمد مدنی ‘رانا اختر حسین ‘صدر لاہور یوتھ ونگ عثمان حمزہ ، جنرل سیکرٹری وقاص اسلم ، سنیئر نائب صدور علی عباس ، شاہد مئیو ، نائب صدو ، احمد طحٰہ، شیخ آصف ، سیکرٹری اطلاعات ملک عظیم ، سید توقیر شاہ، نجیب اختر ، منیب خان ،سیف کھوکھر ، عادل خان، گلریز خان، ملک عامر، بلاول چوہدری ، طارق ریحان، شیراز ذکاء، احسن ‘لقمان قاضی سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ قوم کو کر پٹ حکمرانوں کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ایسے کر پٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل کا طوفان آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس نے ملک میں تہلکہ مچادیا ہے اور پاکستانی حکمرانوں کا اصل چہرہ بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے مگر کر پٹ حکمران احتساب کیلئے تیار نہیں لیکن تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی اور ملک کو کر پشن سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے اور قوم کو بھی کر پشن کے خلاف باہر نکلنا ہوگا تاکہ ملک کو کر پشن سے نجات دلائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے معاملے میں کسی کو معافی نہیں ملنی چاہیے جس نے بھی کر پشن کی ہے اس کو ضرور حساب دینا ہوگا۔اس موقعہ پر مرکز ی صدر یوتھ ونگ علی عباس بخاری اور صدر لاہور یوتھ ونگ عثمان حمزہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں عمران خان جب بھی اشارہ کر یں گے لاکھ یوتھ کے کارکنان سڑکوں پرہوں گے اور اس ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کے نظام کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔