اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سول اور فوجی قیادت ایک صفحہ پر ہے، جنرل راحیل شریف سے متعلق متنازعہ بینرز لگانے کے پیچھے کوئی تیسری قوت ہو سکتی ہے۔ایک انٹرویو وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میں جنرل راحیل شریف کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ شریف آدمی ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ وہ اس طرح کی کوئی خواہش رکھتے ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسی حرکت وہی کر سکتے ہیں جنہیں پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ہمارے پاس اس ملکی تاریخ کے زرمبادلہ کے بلند ترین ذخائر ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بینرز سے متعلق تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سول اور فوجی قیادت ایک صفحہ پر ہیں، ہم تین سالوں سے اکٹھے کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی اس جذبہ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ٗپاناما پیپرز کے بارے میں ایک سوال کے جواب وزیر خزانہ نے کاہ کہ وہ ایک مرتبہ پھر ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس بلانے کی کوشش کریں گے جس کی ہدایت انہیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کی ۔