لاڑکانہ(این این آئی) مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر بابو سرور سیال نے آئی جی سندھ کی جانب سے اویس شاہ اغوا کیس میں بابو سرور سیال کے بیان کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اویس شاہ اغوا کیس میں وزیر داخلہ اور اس کا بھائی ملوث ہیں جبکہ ثبوت میرے پاس موجود ہیں لیکن میں وہ پولیس کے حوالے نہیں کروں گا کیونکہ پولیس وزیر داخلہ کے انڈر ہے۔ بابو سرور سیال نے کہا کہ رینجرز یا پھر کوئی حساس ادارہ اگر انہیں طلب کرے گا تو وہ ان کے سامنے اپنے ثبوت پیش کریں گے۔ دوسری جانب حکومت سندھ بابو سرور سیال کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے بابو سرور سیال سے سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا جس پر بابو سرور سیال نے سکیورٹی لینے کی حامی بھرلی ہے۔